پولیس نے عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا

لاہور(پی این آئی)ترجمان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمر ڈار پولیس کو 5 مقدمات میں مطلوب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار کو لاہور میں ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمر ڈار 9 مئی مقدمات میں اشتعال انگیزی، ریاست مخالف نعرے بازی کے 5 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

عمرڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے ویڈیو پیغام میں الزام لگایا کہ انہیں الیکشن سے روکنے کیلئے عمر ڈار کو اغوا کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے گئے جہاں 40 سے زائد افراد جن مین پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد اغواء کر کے لے گئے۔ عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close