فیض چلا گیا، اب کیا کرے گا؟‘ آصف زرداری کا صادق سنجرانی سے دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد(پی این آئی )جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کے ولیمے میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے ولیمے میں آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے کہا کہ فیض چلا گیا اب کیا کرے گا؟
چیئرمین سینیٹ بولے آپ تو ہیں ناں، پیپلز پارٹی کے رہنما کا برجستہ جواب، بولے میں تو ہوں میرے ساتھ تو کرتا کیا رہا؟

انہوں نے سیاست کا گُر بھی ساتھ ہی سکھا دیا، بولے سیاست میں سوچا کر، ہمیشہ ان کی بادشاہی نہیں رہتی، ہماری رہتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close