راجا ریاض کے اثاثوں میں 5 سال میں کتنے کروڑ اضافہ ہوا؟دستاویزات سامنے آگئیں

لاہور(پی این آئی)قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
راجا ریاض احمد نے کاغذاتِ نامزدگی میں 4 کروڑ 87 لاکھ 52 ہزار کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق راجا ریاض کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ 15 لاکھ روپے اضافہ ہوا اور انہوں نے مالی سال 2023ء میں 44 لاکھ 92 ہزار کُل انکم ٹیکس جمع کرایا۔ ان کی مالی سال 2023ء کی انکم ایک کروڑ 49 لاکھ 80 ہزار روپے رہی۔
سابق اپوزیشن لیڈر نے2021ء میں 3 ہزار اور 2022ء میں ایک لاکھ 17 ہزار روپے ٹیکس دیا جبکہ 2023ء میں 3 لاکھ روپے زرعی آمدن پر ٹیکس جمع کرایا۔
راجا ریاض کے 2018ء کے اثاثوں کے مقابلے میں 5 سالوں کے دوران 3 کروڑ 71 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویزات کے مطابق راجا ریاض کے پاس 205 کنال زرعی اراضی اور ایک پیپر مل ہے، گزشتہ 3 سال میں انہوں نے یورپ کے تین دورے کیے۔ راجا ریاض نے آخری بیرونی دورہ 8 دن کا کیا جس پر 17 لاکھ روپے خرچہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں