مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے

سوات(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں آج آر او نے مسترد کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی ہے، وجوہات جلد سامنے آجائیں گی۔

واضح رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018ء کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت مواصلات کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close