سال کا آخری کاروباری دن، انٹر بینک میں ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

اسلام آباد(پی این آئی )سال کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے لگا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کھائی دے رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 93 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری کاروباری دن کے آغاز پر رجحان مثبت ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 158 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 62 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں