اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد کا عہدہ الیکشن پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔
یاد رہے نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے۔ فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن میں درخواست سید عزیز الدین کاکاخیل ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی۔ اسی کیس میں الیکشن کمیشن کے حکم پر مشیر وزیر اعظم احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں