ایس ایچ او نے مجھ پر تشدد کیا، رات بھر سونے نہ دیا: شاہ محمود قریشی عدالت میں آبدیدہ

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں اپنے اوپر پولیس تشدد کا بیان دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سید جہانگیر علی نے شاہ محمود کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا۔ جج نے کمرہ عدالت میں ان کی ہتھکڑی کھلوا دی۔
سرکاری پراسیکیوٹر اکرام امین منہاس نے 2 جنوری تک 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے نو مئی کو عوام کو احتجاج کے لئے اکسایا۔
شاہ محمود قریشی نے روسٹرم پر آکر کہا کہ مجھے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا، ایس ایچ او جمال نے مجھے دھکے لاتیں ماریں مجھے پنچ مارے گئے، میری حالت خراب تھی اس لیے طبی امداد کی استدعا کی مگر پولیس افسران نے انکار کردیا۔
شاہ محمود قریشی روداد بتاتے ہوئے کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے اور بتایا کہ رات بھر مجھے ٹھنڈے انتہائی فریزر روم میں رکھا گیا، لائٹس بند کرکے موم بتی جلا دی گئی، پھر اچانک تیز ترین تیز روشنی کیساتھ فل لائٹس جلادی گئیں اور بیس پچیس افراد زور زور سے قہقہے لگاتے رہے، مجھے رات بھر سونے نہیں دیا گیا، کیا یہ انصاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجھے ڈال دیا، قرآن پاک پر حلف دیتا ہوں، میں 9 مئی کو راولپنڈی کیا پنجاب میں بھی نہیں تھا، بلکہ کراچی میں تھا،
شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے لیے 7 تھانوں کے ایس ایچ او عدالت پہنچ گئے۔ شاہ محمود سانحہ 9 مئی کے 8 کیسوں میں مطلوب ہیں اور تمام ایس ایچ اوز کی طرف سے تمام کیسوں میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا متوقع
جی ایچ کیو ،آرمی میوزیم ،حساس ادارہ ،گیٹ نمبر 4 حملہ کیسز میں متعلق تھانوں کے تفتیشی افسران بھی پہنچ گئے۔

 

close