عارفوالہ (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق ایم پی اے چوہدری نعیم ابراہیم مقدمہ میں ڈسجارچ کے بعد دوبارہ گرفتار ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی نعیم ابراہیم کو سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے پر اینٹی کرپشن حکام نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کو عدالت نے اس مقدمہ میں ڈسچارج کر دیا، آج ڈسجارج ہونے کے بعد سرکاری نوکریوں میں بھاری رقم وصول اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب سابق ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری نعیم ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈسجارچ کے بعد مجھے دوبارہ گرفتار کرلیا، جھوٹے مقدمات بناکر پھنسایاجارہا ہے،میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں