شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری، نامعلوم مقام پر منتقل

راولپنڈی(پی این آئی )سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے، پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 دسمبر کو سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت عظمیٰ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منطور کی تھی۔
سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو رہا کردیا گیا تاہم رہائی سے پہلے ہی ڈی سی راولپنڈی نے ان کی نظربندی کا حکم جاری کر دیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close