توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان اور فواد چودھری پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد (پی این آئی) بانی تحریک انصاف عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق سماعت میں دونوں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close