27 دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن، پاکستان کے روشن چہرے کو بر بریت کا نشانہ بنایا گیا

لاہور( آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنمائوں نے سابق وزیر اعظم بے نظیربھٹو کی 16ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ16برس قبل پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کو شہید کر دیا گیا،27دسمبر پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔قائمقام صدر فاروق سعید اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہاکہ دہشتگردوں نے پاکستان کے روشن چہرے کو اپنی بر بریت کا نشانہ بنایا،پیپلز پارٹی کے جیالے اور جیالیاں اپنی قائد جمہوریت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

بی بی شہید ہو گئیں مگر اس کے افکار آج بھی زندہ ہیں،پارٹی تنظیمیں اور کارکن شہید بی بی کے نا مکمل مشن کو مکمل کرنے کا عہد کریں۔رہنمائوںنے کہا کہ 27دسمبر پاکستان کے یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا،سازش کے تحت پاکستان کی جمہوری آواز کو خاموش کرایا گیا،بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا صحیح طریقہ ان کی فکر پر عمل میں ہے،پیپلز پارٹی کے کارکن بی بی شہید کے بیٹے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کے لئے دن رات ایک کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی تنظیمیں اور ٹکٹ ہولڈرز بی بی شہید کے لیے قرآن خوانی اور تعزیتی تقریبات کا اہتمام کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close