پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو نظر بند کردیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نظربندی کا آرڈر جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، شاہ محمود کی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور اداروں کی رپورٹ سے اتفاق کیا، شاہ محمود کو اپیل کا حق دیتے ہوئے 15روز کے لئے نظر بند کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close