عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں، فی یونٹ کتنا اضافہ کیا جارہا ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بری خبر یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 44 پیسے فی یونٹ رہی۔

نومبر میں پانی سے 36.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ نومبر میں مقامی کوئلے سے 13.08 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اس کے علاوہ نومبر میں درآمدی کوئلے سے 6.44 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 9.21فیصد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی ایل این جی سے10.57 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اس کے علاوہ نومبر میں جوہری ایندھن سے20.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close