اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

پشاور(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
عوامی نیشنل پارٹی نے اسفند یار ولی کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔
اے این پی کا کہنا ہےکہ اسفند یار ولی بیماری کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، ان کی جگہ ان کے بیٹے ایمل ولی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب بظاہر جن سیاست دانوں نے ریٹائرمنٹ لے لی یا عام انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے اُن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نمایاں ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کے مری والے حلقے سے اُن کے بیٹے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔اُن کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین شامل ہیں۔
سابق وزرائے خزانہ مفتاح اسماعیل اور اسد عمر بھی اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔
جعلی سرٹیفیکیٹ جمع کرانے پر نااہل قرار دیے گئے سابق رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔
ان کے علاوہ علی نواز اعوان،سابق گورنر پنجاب چودھری سرور، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیئر بخاری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بھی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close