اسلام آباد(پی این آئی)آئی ایم ایف نے مطالبہ وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی لگانے مطالبہ کیا ہے جس پر پاکستان نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے جس پر وزارت نے یقین دہانی کرا دی ہے ک وہ دیگر وزارتوں کے لیے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی۔
گرانٹ اور فنڈز کی منظوری کیلیے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزیکشنز کرے گی جب کہ وزارت خزانہ حکومتی ملکیتی اداروں سے ڈیوڈنڈ کو بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کر سکے گی۔
حکومتی ملکیتی اداروں کیلیے گرانٹس یا فنڈز کا اجرا بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ میں نہیں ہو سکے گا اور گردشی قرضے میں کمی کیلیے بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ کو منظور نہیں کیا جائے گا۔
تیکنیکی گرانٹس، فنڈز کے اجرا کیلیے پرنسپل آفیسر کی منظوری کے بعد ای سی سی سے منظوری لینی ہو گی۔
نان کیش ایڈجسٹمنٹ کے باعث متعدد وزارتوں اور ڈویژنز کیلیے فنڈز کیش میں ڈیل کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف کونان کیش ایڈجسٹمنٹ کی شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں