وطن واپسی پر پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی ملتان ائیرپورٹ پر گرفتار

ملتان (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ( ایم پی اے ) چودھری نعیم ابراہیم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عارف والا سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسبلی چوہدری نعیم ابراہیم کو پولیس نے ملتان ایئر پورٹ سے حراست میں لیا۔نعیم ابراہیم شارجہ سے واپس آرہے تھے کہ ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا،
چودھری نعیم ابراہیم نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروا رکھے ہیں

پولیس حکام کے مطابق چودھری نعیم کے خلاف پلاٹ پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہے جس کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
سابق ایم پی اے 27 دسمبر تک حفاظتی ضمانت پر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close