الیکشن کمیشن کے احکامات پر دو اہم شخصیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا گیا۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نگران وزیراعظم کے سیکرٹری خرم آغا نے مراسلہ ارسال کیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی جگہ تعیناتی کے لیے پینل آف افیسرز تجویز کرے۔نگران وزیراعظم انوار الحق نے عہد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز بھی صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کر دی۔کابینہ ڈویژن نے سمری میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا۔ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے احکامات تسلیم کرنے سے انکاری ہوگئی تھی، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے برطرف نہیں کیا گیا ۔کمیشن نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا کہ کمیشن کی جانب سے 19 دسمبر کو وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں مگر ان ہدایات پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔

کمیشن کی جانب سے معاملے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو منگل 26 دسمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہوا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں شفاف انتخابات کیلئے نگران وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ احد چیمہ کو فوری وزیراعظم کے مشیر کی پوزیشن الگ کردیا جائے کیوں کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے، اس لیے وہ آئندہ عام انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close