کراچی (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، دونوں سیاسی رہنماؤں کے مابین سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
فیصل واوڈا اور آصف علی زرداری کے مابین ملاقات کراچی میں ہوئی ہے، جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال اور آنے والے انتخابات اور سیاسی جوڑ توڑ پر بات چیت کی گئی ہے۔
فیصل واوڈا نے یہ ملاقات ایسے موقع پر کی ہے جب عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا نے تاحال عملی سیاست میں دوبارہ شرکت کے لیے کوئی اشارہ نہیں دیا، ناں ہی آج کی ملاقات کے حوالے سے ان کی جانب سے کوئی واضح مؤقف سامنے آیا ہے۔
فیصل واوڈا اور آصف علی زرداری کی اس ملاقات کی تصویر کو پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈالا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وی نیوز نے اس حوالے سے فیصل واوڈا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے صرف اتنا ہی کہا کہ یہ محض ایک میٹنگ تھی، فیصل واوڈا سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں اس حوالے سے فیصل واوڈا نے کوئی جواب نہیں دیا اور کہا کہ یہ ایک ملاقات تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں