اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 اور گہرائی 25 کلو میٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سکردو، گلگت بلتستان تھا جب کہ اس کی شدت 3.2 اور گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close