آرمی چیف کا دورہ امریکا، امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے طویل ملاقات

 

واشنگٹن(پی این آئی)آرمی چیف جزل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے طویل ملاقات کی۔

سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی جو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

آرمی چیف اور امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں نے پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سیکرٹری آف اسٹیٹ، سیکرٹری دفاع اور امریکی فوج کے سربراہ سمیت مختلف سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close