لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان باقاعدہ پاکستان استحام پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی محاز پر بڑا دھچکہ لگا، لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔
اس موقع پر علیم خان نے ہمایوں اخترکوآئی پی پی میں شمولیت پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہمایوں اختر آئی پی پی کےپلیٹ فارم سے سیاست جاری رکھیں گے اور آئی پی پی کو مضبوط کریں گے۔
جہانگیرترین نے ہمایوں اختر کے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوشی کا اظہارکیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں