انتخابی عمل رک گیا، ذمہ دار کون ہے؟ الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انتخابی عملے کی تربیت معطل کیے جانے کے بعد الیکشن پراسیس رک گیا۔۔۔اس کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں، پی ٹی آئی ہے، جس نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی تقرری چیلنج کی۔۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) کا تقرر کر دیا گیا تھا۔۔۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی، ٹریننگ الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصول کر سکیں۔۔۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈی آر اوز اور آر اوز کے تقرر کو چیلنج کیا، ڈی آر اوز اور آر اوز کی تقرری کی معطلی کے بعد کی صورتحال پر غور کیا، جلد ہی اس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔۔۔الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے، انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہداف کو بروقت مکمل کیا جا رہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close