عمران خان کی سائفرٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم کے خلاف جاری سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسائفرکیس میں جیل ٹرائل کےلیے قانونی کارروائی پوری ناہونے کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر 20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی ہے۔
سماعت کےدوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔جج ٹرائل کیلئےجیل کا انتخاب کرسکتا ہےمگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیئے۔عدالت نے ایف آئی اے کو 20 دسمبر تک نوٹس جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں