آرٹیکل 370 پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم پاکستا ن آج جمعرات کے روز دو روزہ دورہ پر مظفرآباد پہنچیں گے۔۔۔ وزیراعظم پاکستان جمعرات کے روز آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔ ۔۔اسی روز وزیراعظم پاکستان آزادجموں کشمیر کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔۔۔

جمعہ کے روز وزیراعظم پاکستان آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کریں گے اسی روز وہ یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ وطالبات سے بھی ملاقات کریں گے۔۔۔ چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر داؤد محمد بڑیچ کی زیر صدارت وزیرا عظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کے روز چیف سیکرٹری آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون سازاسمبلی چوہدری بشارت حسین، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد محی الدین قادری، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظہیر الدین قریشی، سیکرٹری فزیکل پلاننگ وہاؤسنگ غلام بشیر مغل، وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی محمد کلیم عباسی، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سردار ظفر محمود، سیکرٹری کشمیر لبریشن کمیشن وجاہت رشید بیگ، سپیشل سیکرٹری داخلہ بدر منیر، کمشنر مظفرآباد سرداروحید، ڈی آئی جی پولیس یاسین قریشی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی مظفرآبادآمد، قانون سازاسمبلی سے خطاب، حریت قائدین، سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرزسے ملاقاتوں، یونیورسٹی اورکالج کے طلبہ و طالبات سے ملاقات اور میڈیا ٹاک کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے کہا کہ تمام محکمہ جات وزیراعظم پاکستان کے دورہ کے انتظامات کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں۔ اس سلسلہ میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close