اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کے زائد بلوں کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے اور اس حوالے سےپاور ڈویژن نے جولائی اور اگست کے اضافی بلوں کے معاملے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تحقیقات پرابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔۔۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں 45 لاکھ سے زیادہ بجلی صارفین کو 31 دن سے زائد کے بل بھیجے گئے، 45 لاکھ میں سے 40 لاکھ صارفین کو 32 سے 34 دن کے بل بھجوائے گئے۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پاورڈویژن نے رپورٹ میں 3 لاکھ 81 ہزار 510 خراب میٹرز سے زائد بلنگ کا اعتراف کیا اور ملبہ میٹرز خریداری اور معاشی مشکلات پر ڈال دیاہے۔۔
۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں 45 لاکھ 43 ہزار 717 صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجے گئے، جولائی میں سلیب کی تبدیلی سے 8 لاکھ 46 ہزار 468 صارفین متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 98 ہزار 166 صارفین پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں چلے گئے۔۔۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں 55 لاکھ 74 ہزار 275 صارفین کو زیادہ دن کے بلز بھیجے گئے اور اسی ماہ میں سلیب کی تبدیلی سے 8 لاکھ25 ہزار 562 صارفین متاثر ہوئے جبکہ اگست میں ایک لاکھ 13 ہزار 879 صارفین سے پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں چلے گئے، اگست میں 6 ہزار 217 صارفین سے لائف لائن سے نان لائف لائن میں چلے گئے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں