ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)بھٹو قتل صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے گی۔

اس ریفرنس کی کارروائی اب ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی جائے گی، بلاول بھٹو زرداری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے نانا کے ریفرنس کی براہ راست کوریج کی جائے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے سپریم کورٹ میں دی گئی متفرق درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ معاملہ اہم ہے اور عوام کی اس میں دل چسپی ہے اس لیے اس کی سماعت کو براہ راست نشر کیا جائے۔

واضح رہے کہ آج ساڑھے گیارہ بجے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی سماعت 11 سال بعد ہو رہی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close