ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ درابن پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، متعدد زخمی حملے

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ درابن پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان شہید، متعدد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی)
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی ہے، حملہ صبح تقریبا 3 بجے کے قریب کیا گیا ہے جو ابھی تک جاری ہے۔

حملے کے بعد ڈی آئی خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ تحصیل درابن کے تمام اسکول اور کالجز میں آج ہونے والے پیپرز بھی ملتوی کردیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے قریب فائرنگ جاری ہے، جبکہ حملے کے نتیجے میں 16 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں ہی کلاچی کالج پر دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسزکاایک جوان شہید ہوگیا، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close