عمران خان کیخلاف اہم کیس میں ثبوت اکٹھے کر لیے گئے، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(پی این آئی) ثبوت اکٹھے کرلیے گئے،بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے۔

 

 

 

توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق تمام تیاری مکمل کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ کیس میں تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ریفرنس میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کو نیب نے توشہ خانہ کیس میں 11 دسمبر کو طلب بھی کر رکھا ہے، بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں