لاہور(پی این آئی )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست بنا لی۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے سینیر قائدین نے شرکت کی ۔
پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور، اجلاس میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال پر مشتمل کمیٹی نے فہرست تیار کی۔
آئی پی پی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست دے گی، قومی اسمبلی کے 19 حلقوں کا تعلق پنجاب اور ایک کا کراچی سے ہے۔
آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے۔
آئی پی پی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں