اسلام آباد (پی این آئی) 16 دسمبر سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 13 او ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔ یاد رہے ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لٹرکی سطح پر ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی۔اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں