عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ میں جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کارروائی کیخلاف دائر درخواست میں وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوفریق بنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نےغیرقانونی طور پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کر رکھی ہے،یہ عدالت نہیں ہے کمیشن کے پاس توہین کمیشن کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہےجو غیر قانونی ہے،جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل چار کی خلاف ورزی ہے۔
استدعا ہےکہ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنےکا فیصلہ کالعدم قراردے،درخواست کےحتمی فیصلے تک خفیہ ٹرائل کےذریعے فرد جرم کی کارروائی روکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close