کراچی (پی این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج 65 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،دن کے آغاز پر کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ اس وقت 65240 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پر بند ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں