سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پی ٹی آئی سےعلیحدگی اختیار کر لی۔
واثق قیوم عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی سےعلیحدگی کا اعلان کردیا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے۔

واثق قیوم عباسی نے کہا کہ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close