اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔
بدھ کے روز ڈپٹی ڈائریکٹر لاء صائمہ جنجوعہ نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو 2 روز میں قانونی قواعد وضوابط پورے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین آمیز گفتگو پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی چل رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں