اسلام آباد(پی این آئی )الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔اس دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شعیب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔جبکہ پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔
شعیب شاہین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا ہے،اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہئیے ،قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے، کیونکہ پارٹی کا نیا چئیرمین آگیا ہے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہے تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کررہے اسکے ساتھ چلالے۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ
آپ خالد محمود کو موقع دے رہے کہ وہ نئےچیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کرے۔
خالد محمود کا کہنا تھا کہ آپ آرڈر میں لکھ کر دیدے کے عمران خان سزا یافتہ ہے وہ پارٹی کا کوئی عہدہ رکھ نہیں سکتے۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہُ سکتے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں