ڈاکٹر عافیہ کو دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، حکومت پاکستان کے علم میں ہے، وکیل کا تکلیف دہ انکشاف

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔۔۔۔وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے پاکستانی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دو بار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ نے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کو جنسی زیادتی کا بتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی۔۔۔۔۔ جیو نیوز کے مطابق وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کا کہنا ہے کہ بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سے جنسی زیادتی کی گئی تھی،

ڈاکٹر عافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close