مفتاح اسماعیل کونسی پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟

کراچی (پی این پی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ پیپلزپارٹی (پی پی) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں وہ جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کے علاوہ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت میں بھی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔
گزشتہ سال اسحاق ڈار کی لندن سے واپسی پر ان سے یہ وزارت لے کر اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ سوچ کر جواب دیں گے۔
ایم کیو ایم کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی مفتاح اسماعیل سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں پارٹی کا حصہ بننے کی دعوت دے دی گئی ہے۔
تاہم ، مفتاح اسماعیل کی جانب سے تاحال دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا گیا اور پیپلز پارٹی ان کے جواب کی منتظر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close