شیر افضل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کو صوابی میں ورکز کنونشن کرنا مہنگا پڑ گیا

پشاور(نیوزڈیسک)صوابی میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21مقامی قائدین اور دیگر نامعلوم کارکنان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ ورکرز کنوینشن میں تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔

ایف آئی آر تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدیت میں درج کی گئی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں سابق ایم پی اے عاقب اللہ، سابق ایم پی اے عبدالکریم، تحصیل میئر عطاء اللہ فیصل ترکئی، ضلعی صدر سہیل یوسفزئی، عدنان قیصر اور دیگر قائدین بھی نامزد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close