کرپٹ سرکاری ملازمین کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) نگران صوبائی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں ۔۔۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اینٹی کرپشن کو سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لینا ہو گی۔۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف مقدمات کے لیے 3 رُکنی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔۔۔۔سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کے لیے بھی متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے اجازت لی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں