بیرسٹر گوہر کی کوئی حیثیت نہیں، زلفی بخاری کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ن لیگ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔۔۔۔۔ لندن سے جاری کیے گئے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی کوئی حیثیت نہیں اصل چیئرمین پارٹی قائد ہی ہیں، نیب ریفرنسز کی کوئی حیثیت نہیں جلد پاکستان جا کر سامنا کروں گا۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام حلقے سے امیدوار کھڑا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، مخصوص حالات میں انتخابات ہوئے تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔۔۔۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست ذلفی بخاری نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی آج بھی ایک ہی صفحے پر ہیں، پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھ کر سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔۔۔۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی نگراں حکومتیں غیر آئینی ہیں، لگتا ہے جب تک پی ٹی آئی ختم ہونے کا یقین نہیں ہوجاتا الیکشن نہیں ہونے دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close