تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر13سال بعد مرکزی سیکرٹریٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نیا موڑ ،بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق اکبر ایس بابر 2011 کے بعد پہلی بار تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پہنچے ،
اکبر ایس بابر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی لینے گئے ، پارٹی ووٹرز کی لسٹ اور قواعد وضوابط کی کاپی بھی مانگی ،
سنٹرل مرکزی آفس کے سٹاف نے کوئی دستاویزات دینے سے معذرت کر لی ،
سٹاف سنٹرل آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس کوئی کاغذات نامزدگی اور ووٹر لسٹ موجود نہیں ،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں