اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے انتخابات میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کی خبریں بلکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔
الیکشن کمیشن ان خبروں کی پرزور تردید کرتا ہے ،انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر غلط ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ،اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں