فروری کے الیکشن کے بعد مخلوط حکومت، کون کون شامل ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے الیکشن کے بعد پی پی اور ن لیگ کی مخلوط حکومت کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔ ایک میڈیا انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہو جائیں گے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔۔۔۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن میں سب کو برابری کی بنیاد پر موقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے۔۔۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ امکان ہے الیکشن کے بعد (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close