ن لیگ نے ٹکٹ جاری کرنے کے لیے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کر دیا، کون کون شامل؟

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ پارلیمانی بورڈ آئندہ عام انتخابات کے لیے ن لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے گا۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے بورڈ میں شامل کیے جانے والے رہنماؤں کے ناموں کی منظوری دی ہے۔۔۔۔ اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز، رانا تنویر حسین، احسن اقبال، حمزہ شہباز، غلام دستگیر اور چوہدری شیر علی، رانا ثناء اللّٰہ، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں جبکہ میاں جاوید لطیف، اقبال ظفر جھگڑا اور سردار یعقوب ناصر، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام، مرتضٰی جاوید عباسی، سردار محمد یوسف اور اویس خان لغاری پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close