پیپلز پارٹی کا بوریا بستر گول کرنے کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمیں 5 سال مل گئے تو پیپلز پارٹی کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔۔۔۔کورنگی میں جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اقتدار ہمارے پاس آیا تو پی پی کو لاڑکانہ سے بھی ووٹ نہیں ملے گا۔۔۔۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو صرف پانچ سال مل گئے تو ہم اپنے کام سے پیپلز پارٹی کا بوریا بستر گول کردیں گے، ایک بار سندھ کا اقتدار ہمارے پاس آ جائے لاڑکانہ میں بھی آپ کو کوئی ووٹ نہیں دے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close