میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ، کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کا کورٹ مارشل، 14 اور 12 سال کی قید با مشقت، رینک ضبط کر لیے گئے

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) پاک فوج کے دونوں ریٹائرڈ افسران میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل (ایف جی سی ایم) کے ذریعے فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی دی گئی ہے۔۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فرائض کی انجام دہی اور جاسوسی سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی اور ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے منفی کام کرنے سےمجاز دائرہ اختیار کی عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا اور فیصلہ سنایا، جن کی سزائیں حسب ذیل ہیں:- میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ؛ 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی؛ 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ سنائی گئی سزا کے مطابق 21 نومبر 2023 کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔۔۔