ایم کیو ایم قیادت نے بدترین مخالفین کو دوستی کی پیش کش کر دی

کراچی (پی این آئی) کراچی کی سیاست کے اتار چڑھاؤ نئے مناظر دکھا رہی ہے ۔۔۔ تازہ ترین پیش رفت تب ہوئی ہے کہ جب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے مہاجر قومی مومنٹ کے بانی آفاق احمد کو متحدہ کا ساتھ دینے کی اپیل کر دی ہے۔۔۔۔ ملیر میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ہمارے ایک اور بھائی ہیں ان سے کہتا ہوں ضد چھوڑیں، آئیں مل کر آگے بڑھتے ہیں۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ آج جماعت اسلامی اور ہمارے کچھ ناعاقبت اندیش ایم کیو ایم دشمنی میں پیپلز پارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close