آصف زرداری کے متنازعہ انٹرویو پر رد عمل، پیپلز پارٹی سے سینئر ترین رہنما نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی )فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی پارلمینٹیرینز کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ سینئر پی پی رہنما اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر کا آصف زرداری کے انٹرویو کے بعد استعفیٰ سامنے آ گیا۔فرحت اللہ بابر کے دستخط سے ہی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو الیکشن کے لئے ٹکٹ جاری ہونا تھے۔فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی میں صدر ہیومن رائٹس سیل کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس سیل پر توجہ دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close