مونس الہیٰ کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا

لاہور (پی این آئی) چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کردی گئی ہیں۔۔۔۔ اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق مونس الہٰی نے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد رقم نکلوائی۔۔۔۔دستاویز کے مطابق رقم جمع اور نکلوانے میں استعمال تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں، مونس الہٰی کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔۔۔۔۔ مذکورہ دستاویز کے مطابق مونس الہٰی کی 6 مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کردیا گیا ہے، قصور میں 5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی کو منجمد کیا گیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close