یکم جنوری سے گیس مزید مہنگی کرو، آئی ایم ایف نے دباؤ بڑھا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) یکم جنوری سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے آئی ایم ایف نے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔۔۔۔ یہ دباؤ اس حقیقت کے باوجود ڈالا جا رہا ہے کہ حکومت اس بار رواں مالی سال میں 980 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔۔۔۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس میں گیس نرخوں میں 193 فیصد تک اضافے کے ذریعے اضافی 275ارب روپے حاصل ہوں گے۔۔۔۔اس میں سوئی گیس کمپنیوں کو مطلوب مالیات کا تخمینہ 705 ارب روپے ہے لیکن آئی ایم ایف نے حکومت سے یکم جنوری 2024 سے گیس کے نرخوں میں مزید اضافے کا مطابلہ کیا ہے تا کہ گردشی قرضے میں کمی لائی جا سکے جو 2050 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جس پر متعلقہ ذمہ داران اور حکام مزید 100ارب روپے حاصل کرنے کے لیے نرخوں میں 10.15 فیصد تک اضافے کا جائزہ لے رہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں